آرزو ٹیکسٹائل مل کے آفیسر کو اغوا کرکے1کروڑ تاوان کا مطالبہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ کے علاقہ 77 رب سے مسلح افراد نے مقامی مل کے آفیسر کو اغواء کر کے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مغوی کی بازیابی کیلئے اغواء کاروں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق لیہ چوبارہ کے رہائشی صابر حسین نے بتایا کہ اس کا بھائی جابر حسین کھرڑیانوالہ آرزو ٹیکسٹائل میں کام کرتا ہے، گزشتہ دنوں نامعلوم افراد نے جابر حسین کو اغواء کر کے اس کے ذاتی فون سے کال کر کے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا رقم ادا نہ کرنے پر قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ اغواء کار اس کے بھائی کے فون سے مختلف اوقات میں کالیں اور میسج بھی کرتے رہے ہیں۔ جس پر اس نے متعلقہ پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا تو کھرڑیانوالہ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے اغواء کاروں کی گرفتاری اور مغوی کو بازیاب کروانے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تاہم مغوی ابھی تک بازیاب نہ کروایا جا سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں