فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) عوامی جسٹس پارٹی پاکستان کے چیئرمین مہرغلام مصطفی منگن ایڈووکیٹ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ملنے والی ترقی کوان کے وقاراور کردا ر کے مترادف قراردیتے ہوئے مبارکبادپیش کی ہے۔اُن کاکہناتھاکہ توقع ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائیگی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے عوامی جسٹس پارٹی دعاگو ہے۔ دشمن کو شکست فاش دینے پر سپہ سا لا ر جنرل عاصم منیر اس عہدے کے حقدارتھے۔ آپریشن بنیان مرصوص میں اعلیٰ حکمت عملی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صلاحیتوں کا واضح اظہار تھا۔



