70

آرمی چیف ملکی دفاع یقینی بنانے کیلئے پرعزم (اداریہ)

آرمی چیف سید عاصم منیر نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ملکی دفاع یقینی اور مضبوط بنانے پر کام جاری رکھیں گے مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے POF واہ کا دورہ کیا، آرمی چیف کو پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی آرمی چیف کو افواج پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں ادارے کے تعاون پر بریفنگ دی گئی، پی او ایف سے ہونے والی دفاعی مصنوعات کی برآمدات سے بھی آگاہ کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی او ایف مصنوعات کے تجربے کی رینج کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے مختلف ہتھیاروں کے ٹیسٹ ٹرائلز کا مشاہدہ کیا اور افسروں اور اہلکاروں سے خطاب بھی کیا فیکٹریز آمد پر چیئرمین پی او ایف نے آرمی چیف کا استقبال کیا” پاک فوج کے سربراہ سید عاصم منیر کا ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کا عزم لائق تحسین ہے بلاشبہ پی او ایف ملکی ترقی اور دفاعی سازو سامان تیار کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا پاکستان کے تیارکردہ دفاعی سامان کی بڑی شہرت ہے اور خلیجی ممالک پاکستان میں تیارکردہ دفاعی سازوسامان میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، اسلام آباد سے 45کلومیٹر دور پر واقع واہ فیکٹری میں ہلکے اسلحے اور گولہ بارود کے علاوہ مسلح افواج کی وردیاں بھی تیار ہوتی ہیں یہاں پر تیار ہونے والا اسلحہ پاکستان کی بری بحری اور فضائی افواج کی ضروریات کو پورا کرتا ہے واہ آرڈیننس فیکٹری میں تیار ہونے والے بھاری اسلحے میں الخالد ٹینک خاص طور پر قابل ذکر ہے جسے فوجی نمائشوں میں پیش کیا جا چکا ہے اس وقت واہ میں پاکستان آرڈی نینس فیکٹری کے 14کارخانے ہیں جن میں سے ویپنز فیکٹری’ ٹینک ایمونیشن فیکٹری’ میڈیم آرٹلری’ براس مل’ سٹیل فائونڈری اور یونیفارم فیکٹری اہم ہیں پاکستان آرڈی نینس فیکٹری واہ میں دنیا کی جدید ترین آٹومیٹک گن تیار کر لی گئی ہے جو کہ دنیا کے کسی اور ملک کے پاس نہیں ہے اس گن کا تجربہ بھی کامیاب رہا پی او ایف میں تیار کیا جانے والا دفاعی سازوسامان کی خلیجی ممالک میں بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے فیکٹری میں تیار کئے جانے والا دفاعی سامان جب فوجی نمائشوں میں رکھا جاتا ہے تو نمائش دیکھنے والوں کی نظریں اس پر جمی رہتی ہیں پاکستان واہ آرڈیننس میں تیار کئے جانیوالے ہلکے اور بھاری اسلحے کی خریداری میں خلیجی ممالک بہت زیادہ دلچسپی لیتے ہیں دفاعی سازوسامان کی فروخت قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاتا ہے آرمی چیف سید عاصم منیر نے واہ آرڈی نینس کے دورہ کے موقع پر یہاں سے تیار دفاعی سازوسامان کی کارکردگی کا مشاہدہ بھی کیا اور ادارے کی تعریف کی۔ خدا کرے یہ فیکٹری مزید ترقی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں