35

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں اضافہ انتظامی معاملہ قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت کے منظور کیے گئے غیر شرعی قانون اور سپریم کورٹ کے کسی بھی غیر شرعی فیصلے کو نہیں مانیں گے’ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں اضافہ انتظامی معاملہ ہے ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے،جمہوریت اور ووٹ کو عزت دینے کے علمبردار پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایسا ایکٹ پاس کر رہے ہیں جو اپنے ہاتھوں سے جمہوریت کے چہرے پر کالک لگانے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ وہ 26ویں آئینی ترمیم میں کن شقوں کو واپس لینے پر آمادہ ہوئی ، کیا آج کا ترمیمی ایکٹ آئین کے روح کے منافی نہیں ؟، کیا یہ آئین کا تقاضا ہوگا کہ کل آپ نے وہ سارے اختیارات واپس لیے جس سے جمہوریت کو خطرہ تھا؟ آج حکومت نے ایکٹ پاس کرکے اپنے ہی اس عمل کی نفی کی ، یہ آئین اور پارلیمنٹ کی توہین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں