آرٹس کونسل فیصل آباد میں ”عکس لائلپور ”آرٹ فیسٹول کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد اور فنکار گھر کے اشتراک سے لائلپور آرٹ فیسٹیول کے سلسلے میں ”عکس لائلپور”آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں بورڈ سینما پوسٹرز کی ورکشاپ، شارٹ فلم سکر یننگ اور دو روزہ ویژول آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔دو روزہ آرٹ نمائش میں فیصل آباد کی مختلف یونیورسٹیز کے30سے زائد اساتذہ اور فنکاروں کے فن پارے نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔نمائش کے کیوریٹرز اسسٹنٹ پروفیسر سلیم انصاری،اسسٹنٹ پروفیسر فریحہ غفار، مرزا محسن لطیف اور اسسٹنٹ پروفیسر مس زین منظور تھیں۔ دیگر آرٹسٹوں میں احمد سجاد،انیزا سلیم، اروبا ممتاز، دناریہ خالد،ڈاکٹر ظفر جاوید، ڈاکٹر عائشہ ریاض، ڈاکٹر عثمان، فروہ بتول، کرن خالد، شاہد انعم، مریم رسول، نادیہ ظفر، ندا رمضان، عمیرا محمود، رافیا اصغر، سمن طارق، ثاقب را،تہمینہ افضل اورطوبا نجم شامل تھیں۔سینما پوسٹرز ورکشاپ میں فیصل آباد کے معروف پوسٹر ساز انعام قلم کار،احسان قلم کار اور قمر راجہ نے شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔طلبہ و طالبات کو اس فن کا استعمال اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔اس کے ساتھ نوجوان فلم میکرز اور اداکاروں کی مختلف موضوعات پر بنائی گئی شارٹ فلمز کی سکریننگ بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں