آرٹس کونسل فیصل آباد میں قرآنی خطاطی کی نمائش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بسلسلہ عید میلادالنبی ۖ نقش آرٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام اور پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد ڈویژن کے اشتراک سے20ویں سا لا نہ نمائش قرآنی خطاطی کا انعقاد کیا گیا۔قرآنی خطاطی نمائش 12ستمبر تک جاری رہے گی۔ رانا عبدا لحفیظ نے نمائش کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سرپرست اعلی نقش آرٹس ایسوسی ایشن مرزا محمد علیم اور صدر گلزار احمد بٹ بھی موجود تھے۔نمائش میں شہر کے ممتاز خطاطوں اور آرٹسٹوں کے فن پارے پیش کئے جائیں گے۔12 ستمبر بروز جمعہ کو مقابلہ میں شریک خطاطوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں