4

آرٹس کیساتھ میٹرک پاس طلبہ ڈی اے آئی میں داخلہ لے سکیں گے

لاہور (بیورو چیف) ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (ڈی اے ای)ڈپلومہ کے داخلے کے قوانین میں ترمیم کردی گئی جس کے بعد آرٹس مضامین کیساتھ میٹرک پاس طلبہ بھی ڈی اے آئی میں داخلہ لے سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اجلاس وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں منعقد ہواجس میں بورڈ کے 6نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پچھلے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور کئی اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ریٹائرڈ ملازمین کے فیملی پنشنرز کے لیے کورنگ پنشن پر50فیصد میڈیکل الائو نس کی منظوری دی گئی۔بورڈ کے فنڈز کی زیادہ مارک اپ پر ری انویسٹمنٹ بھی منظور کی گئی، ڈی اے آئی ڈپلومہ کے داخلے کے قوانین میں ترمیم کی گئی، جس کے بعد آرٹس مضامین کیساتھ میٹرک پاس طلبہ بھی ڈی اے آئی میں داخلہ لے سکیں گے۔وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا کہ معیاری ہنر کی تعلیم نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں