آرٹ طاقتور ذریعہ اظہار ہے جو مثبت سوچ کو فروغ دیتا ہے،کمشنر راجہ جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی اور پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے اشتراک سے عالمی یوم خواتین کی منا سبت سے دو روزہ آرٹ نمائش ”ہن نہ رہیا ہنیرا” کا افتتاح کیا گیا۔نمائش میں جی سی ویمن یونیورسٹی کی اساتذہ کے تخلیق کردہ فن پارے پیش کئے گئے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) نے افتتاح کیا۔کمشنر نے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرٹ ایک طاقتور ذریعہ اظہار ہے جو معاشرتی شعور اجاگر کرنے اور مثبت سوچ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔جی سی ویمن یونیورسٹی کی اساتذہ کے تخلیق کردہ فن پاروں کو سراہا۔کمشنر نے کہا کہ ایسی نمائشیں نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔عالمی یوم خواتین ہمیں خواتین کی جدوجہد،کامیابیوں اور معاشرے میں ان کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔وائس چانسلر نے کہا کہ ”ہن نہ رہیا ہنیرا” نمائش خواتین کی طاقت، حوصلے اور امید کی علامت ہے۔کیوریٹر اسسٹنٹ پروفیسر جی سی ویمن یونیورسٹی زین منظور،چیئرمین آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر طوبی نجم،فریحہ افتخار،فاطمہ زاہرہ،فزا شاہد، اقرا اکرم،نادیہ ظفر، نمرہ اسحاق شامل تھیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد حیات ودیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں