فیصل آباد(پ ر)آر پی او فیصل آبادڈا کٹر محمد عابد خا ن نے علاقہ تھا نہ نشاط آباد میں مزا حمت کے دوران زخمی ہونیوالے کانسٹیبل محمد صا بر کی عیادت کیلئے الائیڈ ہسپتا ل فیصل آباد کا دورہ کیا اس موقعہ پر انہوں نے زیر علاج زخمی کی حو صلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ فرض شناس اور بہادر پولیس افسران محکمہ کا قیمتی آثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔انہوں نے ایس پی اظہر جاوید کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زخمی کنسٹیبل محمد صابرکی دیکھ بھال اور علاج معا لجہ کیلئے ہر ممکنہ طبی سہو لتیں فراہم کی جائیں۔اس موقعہ پر ڈاکٹر زنے علاج معالجہ بارے کی جانے والی کا وشوں کے متعلق آرپی او فیصل آباد کوآگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ محمد صابرجیسے پولیس ملازمین محکمہ کی نیک نامی کا با عث ہیں اور باقی تمام پولیس ملازمین کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔
51