آرینا سبالینکا نے میامی اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا

میامی(سپورٹس نیوز) عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار آرینا سبالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوکو گوف کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار میامی اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میامی میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں آرینا سبالینکا نے کوکو گوف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-2، 4-6 اور 6-3 سے شکست دی۔میچ کے آغاز میں سبالینکا نے بھرپور کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا، تاہم امریکی اسٹار کوکوگوف نے دوسرے سیٹ میں زبردست واپسی کرتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔ فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں بیلاروس کی کھلاڑی نے ایک بار پھر کنٹرول حاصل کیا اور کامیابی سمیٹ لی۔اس فتح کے ساتھ سبالینکا نے نہ صرف اپنا ٹائٹل برقرار رکھا بلکہ سن شائن ڈبل کا اعزاز بھی حاصل کرلیا جس میں ایک ہی سیزن میں انڈین ویلز اوپن اور میامی اوپن جیتنا شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں