84

آر پی او ، سی پی او کی متوفی آصف کے گھر آمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈور پھرنے سے نوجوان آصف کی ہلاکت کا معاملہ، آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی متوفی آصف کے گھر آمدسی پی او علی ضیا ء بھی ہمراہ تھے ، آرپی او نے متوفی آصف کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔آر پی فیصل آباد نے آصف کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔نوجوان آصف کی ناگہانی وفات بڑے دکھ کا باعث ہے،آصف کی ہلاکت کے ذمہ داران کو ہر صورت کٹہرے میں لایا جائے گا،آر پی او کا سی پی او اور فیصل آباد کی تمام ٹیم کو پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف بھر پور کریک ڈائون کرنے کا حکم،پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی روک تھام کیلئے کریک ڈائون جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں