آر پی او ذیشان اصغر کا یوم شہادت حضرت علی کے حوالے سے جھنگ کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کا یوم شہادت حضرت علی کے حوالے سے ضلع جھنگ کا دورہ ، اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی اور دیگرپولیس افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورجلوس کے منتظمین سے ملاقات کی۔ ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی نے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر آرپی او فیصل آباد کو بریف کیا۔ آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی کڑی نگرانی کی تاکید کی۔آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے کہا کہ تمام مکاتب فکرکے رہنما تخریبی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی میں اپنا کردارادا کریں۔ اس موقع پر آر پی او نے تھانہ کوتوالی، اور خدمت کا وزٹ بھی کیا ،شہریوں سے ملاقات کی اور سروسز کا جائزہ بھی لیا۔آر پی او فیصل آباد نے ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اووز سے میٹنگ بھی کی اور کرائم سے متعلق اپنی ترجیحات کے بارے آگاہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں