آر پی او کی ہدایت پر ڈویژن کے چاروں اضلاع میں چاند رات ،عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی پلان جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرپی اوفیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایات پرسی پی اوفیصل آباد اور ڈی پی اوزجھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کی طرف سے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر فو ل پر وف سکیورٹی پلان جاری۔آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرانے سی پی اوفیصل آباد اور ڈی پی اوزجھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کو چاند رات اور عید الفطر کے موقع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔چاند رات کی سکیورٹی کے حوالے سے ریجن فیصل آباد کے 79مین بازاروں اور مصروف شاہراوں پر 5558پولیس افسران و اہلکاران تعینات کرنے کا پلان جاری کر دیا گیا جن میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے 59بازاروں اوررش والی جگہوں پر4873اہلکاران،ڈسٹرکٹ جھنگ کے7بازاروں میں 168 اہلکاران، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 8بازاروں میں 335اہلکاران ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے 5بازاروں میں 182اہلکاران وافسران کے ساتھ ساتھ مخصوص جگہوں پر1495کیمرجات بھی نصب کیے جا چکے ہیں۔عید الفطر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ فیصل آباد میں 911بند مقامات اور 236کھلے مقامات, ڈسٹرکٹ جھنگ 387بند مقامات اور24کھلے مقامات،ڈسٹر کٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ203 بند مقدمات اور17کھلے مقامات, ڈسٹرکٹ چنیوٹ170 بند مقامات اور 23کھلے مقامات پر نماز ادا کی جائے گی۔مجموعی طور پرریجن فیصل آباد میں 1671 بند مقامات اور300 کھلے مقامات پر عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔سکیورٹی کے حوالے سے6744پولیس افسران و جوان مسلح تعینات ہیں اور اس کے علاہ موبائل گشت ایلیٹ فورس،ڈولفن سکواڈ،MCsسکواڈ ہمہ وقت گشت پر مامورر ہیں گی۔ عید الفطر کے حوالے سے فیملیز پارکس اور مختلف تفریحی مقامات کا رخ کر تی ہیں جس کے حوالے سے ریجن فیصل آباد میں کل37 پارک ہائے،8دریائی مقامات،138شاپنگ مال /ریسٹورینٹ،108مزارات, 34قبرستان ہیں جن کی سکیورٹی کے لیے 2066افسران و جوان تعینات ہیں۔اس کے علاہ سفید پارچات اور لیڈیز پولیس آفیسرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔آر پی او فیصل آبادسہیل اختر سکھیرا نے مالی اداروں خصوصا اسٹیٹ بنک، کمرشل بنکوں، منی چینجرز کی سکیورٹی کے لیے مناسب انتظامات کر نے کی ہدایات جاری کیں۔ریجن ہذا کے تمام اضلاع میں سی ٹی او فیصل آباد / متعلقہ ایس پیز ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے ذمہ دار ہونگے اور رش والی جگہوں پر پارکنگ کے مناسب انتظامات کریں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کو بروقت کنٹرول کیا جاسکے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس پکٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔ دی گئی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں