آزادی صحافت کیلئے صحافیوں نے اپنا خون دیا

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے چیف پیٹر ن ڈاکٹر معروف وینس نے کہا کہ شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹرز خواتین وحضرات کی طب برادری اپنی معزز صحافی برادری کے قلم کی طاقت اور کیمرے کی حرمت کوآج بھی سلام پیش کرتی ہے میڈیا نہ ہو تو اہل ہوس مدعی اور منصف خود ہی بن بیٹھتے ہیں صحافت کو اندھا بہرہ اور گونگا کرنے سے معاشرہ طاقتور کا غلام بن جاتا ہے آئین، جمہوریت اور شہری آزادیوں کے لئے پاکستانی میڈیا کا یہ کردار تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا ، حق گوئی وسچائی، عوام اور مظلوموںکے حقوق، انصاف اورشہری آزادیوں کے دفاع کادوسرا نام صحافت ہے۔ آئین، جمہوریت اور عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنے والی صحافت معاشروں میں تبدیلی لاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں