آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8اگست سے کھیلی جائے گی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) اعجاز الرحمن کی سربراہی میں آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ انجام دیں گے۔آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے 14 اگست تک لیزر سٹی بالنگ کلب،اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔ چیمپئن شپ کے کامیاب اور شایان شان انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لائی ہے۔ اعجاز الرحمن آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں