9

آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ شروع

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹر سکول کھیلوں کے مقابلہ جات کے تحت آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹائون میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم نے ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ڈویژنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر کشور ناہید رانا،سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیائ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیراور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن افتخار خان بھی ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فار وویمن شگفتہ ناز، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف،ڈپٹی ڈی ای اوز محمد فیاض،محمد فاروق زاہد،محمد امجد رانا،محمد زاہد میاں و دیگر افسران،ہیڈ ٹیچرز،ٹیچرز اور طلباء نے شرکت کی۔فوکل پرسن / سینئر ہیڈماسٹر سردار محمد ساجد اور نیاز احمد تبسم نے ٹورنامنٹ کے انعقاد بارے آگاہ کیا۔اس موقع پر سکولز کی ٹیموں اور آفیشلز کا تعارف کرایاگا۔افتتاحی روز گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول پیپلز کالونی اور گورنمنٹ اے وی ماڈرن ہائی سکول کے مابین میچ کھیلا گیا جو گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول پیپلز کالونی نے 0-6 سے جیت لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں