33

آزاد امیدوارNA-104رانا عدنان جاوید کے ووٹروں،سپورٹروں سے رابطے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) آزاد امیدوار این اے104رانا عدنان جاوید نے رابطہ عوام مہم تیز کر دی ہے، ان کا انتخابی نشان”رہٹ” ہے اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ23نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ”رہٹ’ ‘ کے انتخابی نشان پر مہریں لگا کر رانا عدنان جاوید کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے، آزاد امیدوار این اے104رانا عدنان جاوید نے اپنے حامیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے اور میں اسی مقصد کے تحت الیکشن لڑ رہا ہوں، این اے104کے باشعور ووٹروں سے اپیل ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں مجھے ووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کروائیں۔ انشاء اللہ میں ہر موقع پر عوامی امنگوں کی ترجمانی کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں