37

آزاد حیثیت سے کامیاب 3بھائی ن لیگ میں شامل

لاہور(بیوروچیف)خانیوال کی تحصیل کبیر والا سے آزاد حیثیت سے جیتنے والے تین بھائیوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ این اے144سے منتخب رکن اسمبلی بیرسٹر رضا حیات ہراج، پی پی 212سے بیرسٹر اصغر حیات ہراج اور پی پی 206سے مہر اکبر حیات ہراج نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اصغر حیات ہراج نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کبیروالا کے عوام کے مفاد میں کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ہی پنجاب اسمبلی کے مزید 6 نومنتخب آزاد ارکان مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے 6 نو منتخب آزاد ارکان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔پی پی 132 ننکانہ سے کامیاب سلطان باجوہ ، پی پی 225 لودھراں سے کامیاب شازیہ ترین ، پی پی 289 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر لغاری ، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان سے حنیف پتافی، پی پی 94 چنیوٹ سے تیمور لالی اور پی پی 283 لیہ سے علی اصغر گورمانی ن لیگ میں شامل ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں