کمالیہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک امجد یعقوب نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں وہ ازمائے ہوئے چہروں کو دوبارہ ازمانہ نہیں چاہتے ہیں یہ لوگ بار بار اقتدار میں اتے ہیں اور اقتدار میں انے کے بعد عوام کے مسائل کو بھول جاتے ہیں اس مرتبہ عوام تبدیلی کے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ڈیرے پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقے کی عوام کا بھی بے حد اصرار تھا اور مجھ پر دبا تھا کہ میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑوں اپ لوگ دیکھیں گے کہ کمالیہ شہر اور بیرون کے دیہات سے بہت سی اہم سرکردہ شخصیات عنقریب میرے ایک سیاسی قافلے میں شامل ہونے والی ہے جس سے مخالفین حیران و پریشان ہو جائیں گے ہم کمالیہ میں صاف ستھری سیاست کو فروغ دیں گے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے کامیابی کے بعد بلا امتیاز تمام علاقوں میں ترقیاتی کام کروائیں گے ماضی گواہ ہے کہ میں نے بطور چیئرمین میونسپل کمیٹی کما لیا تمام کونسلرز کو برابری کی بنیاد پر فنڈز فراہم کیے اور کبھی بھی ایسی پالیسی ترتیب نہیں دی کہ جن کونسلرز نے میرا ساتھ نہ دیا ہو
24