آسان کاروبار پروگرام،مریم نواز نے تاریخ رقم کردی

لاہور (بیوروچیف) اپنا کمائو ، اپنا کھائو، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخ رقم کر دی، صرف 3ماہ میں 1لاکھ7ہزار سے زائد افراد کو -61 ارب روپے کے لون، پنجاب میں پہلی مرتبہ 90روز میں 57913نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیانئے کاروبار شروع کرنے کیلئے 23ارب 91کروڑ روپے کے قرض جاری کئے گئے، پہلی مرتبہ 6753 خواتین نے کاروبار چلانے کیلئے3 ارب 42کروڑ روپے کے لون لے لئے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا آسان کاروبار فنانس اورکارڈلون کیلئے زیر غور درخواستیں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آسان کاروبار کارڈ اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایکسپورٹ اور مینو فیکچرنگ سیکٹر لون کے لئے پلان طلب کر لیا، آن لائن کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام کسی صورت نہیں رکنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، خصوصی اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی پی ایس آئی سی سارہ عمر نے آسان کاروبار سکیم پر پیش رفت سے آگاہ کیا، چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 3010افراد کو -18 ارب روپے کے لون جاری، چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت ایک لاکھ4ہزار افراد کو -43ارب روپے کے قرض کا اجرا، چیف منسٹر آسان کاروبارفنانس کے لئے 74579درخواستیں،2505منظور،قرضے مل گئے۔ چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس ٹیرٹو کے لئے 12029 درخواستیں موصول،505منظور،قرضے مل گئے، چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ سکیم کے لئے 1380838 درخواستیں موصول،104133 منظور، ٹرانسپورٹیشن کاروبار کے لئے 1312افراد نے -3ارب 91کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے، ٹریڈنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کے لئے 175افراد نے -3 ارب94 کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے۔پروفیشن سروسزایگری کلچر، ڈیری، فوڈ، بیوٹیشن، آٹو، فرٹیلائزر،پیسٹی سائیڈ،اوردیگر کاروبار کے لئے بھی لون حاصل کرنے کا رحجان، آسان کاروبا کارڈ کے ذریعے سروسزمہیا کرنے والے سب سے زیاد 61996افراد نے -26ارب 13کروڑ روپے کے لون لئے۔ٹریڈنگ کے لئے 24522افراد نے -10ارب 75کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے، ایگری سمال بزنس کے لئے10699افراد نے -3ارب69کروڑ روپے کے قرض لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں