آسان کاروبار کارڈ منصوبوں کا خیر مقدم کرتے ہیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستا ن مسلم لیگ ن سنٹرل کمیٹی کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا کہ زیرو مارک اپ پر 36ارب روپے کے وزیر اعلی پنجاب آسان کاروبار فائنانس سکیم اور 48ارب روپے سے وزیر اعلی پنجاب آسان کاروبار کارڈ کے منصوبوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان ان دونوں پروگراموں سے بھر پور فا ئد ہ اٹھائیں اور انتہائی آسان شرائط پر قرض حاصل کر کے اسٹار ٹ اپ کے طور پر چھوٹے کاروبار شروع کریں اور اپنے کاروبار میں ا ضا فے کو یقینی بنائیں ، مرد، خواتین ، خواجہ سرا اور خصوصی افراد بلا تخصیص یہ قرضے حاصل کر سکتے ہیں بالخصوص خواتین اپنے روز گار قائم کر کے اپنے خاندانوں کی معاشی کفالت میں مدد دے سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں