65

آسان کاروبار کیلئے بلاسود قرض فراہمی پروگرام (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آسان کاروبار فنانس چیک اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں اہم اعلانات کرتے ہوئے بینک آف پنجاب کو آسان کاروبار کیلئے زیادہ سے زیادہ لون جاری کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے زیروٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی بنانے کا حکم دیا اور قرض حاصل کرنے والوں کے لیے انڈسٹریل زون میں اراضی دینے کا اعلان کیا وزیراعلیٰ مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ این او سی اور لائسنس آتے رہیں گے’ قرض لیں اور کاروبار شروع کریں’ وزیراعلیٰ نے کہا رمضان المبارک میں فری پلاٹ اسکیم شروع کر رہے ہیں 33لاکھ خاندانوں کو رمضان المبارک میں 10ہزار روپے گھر کی دہلیز پر ملیں گے، انہوں نے کہا آسان کاروبار کارڈ لون اسکیم پر ایک روپیہ بھی سود نہیں لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر تک اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 20ہزار لوگوں کو قرض دیا جائے گا’ پرائیویٹ سیکٹر کے استحکام کے لیے بلاسود قرضے ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ دوسروں صوبوں اور میڈیا کے لوگ کہتے ہیں پنجاب میں اتنے زیادہ منصوبے کیسے لانچ کئے’ آسان کاروبار فنانس سکیم اور آسان کاروبار کارڈ سکیم کو مختصر مدت میں لانچ کیا گیا ہے ایک ماہ میں قرضے مل رہے ہیں 10لاکھ سے 3کروڑ روپے تک آسان کاروبار فنانس اسکیم اور آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے دیئے جا رہے ہیں قرض حاصل کرنے کے لیے آسان کاروبار کارڈ کے لیے کوئی مشکل شرائط اور لمبی جوڑی معلومات نہیں لی گئیں پنجاب بینک حکام کے مطابق آسان کاروبار کارڈ کے لیے ایک لاکھ 85ہزار اور 50لاکھ اور تین کروڑ آسان کاروبار فنانس کے لیے 71،71 ہزار درخواستیں ملی ہیں، قرض حاصل کرنے والے قرض کی ادائیگی آسان قسطوں میں کریں گے آسان کاروبار فنانس کے تحت 36ارب روپے کے قرضے فراہم کئے جائیں گے آسان کاروبار کارڈ کے تحت 48ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے جا رہے ہیں پنجاب کے 21سال سے 57سال تک کے شہری قرض کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں” وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختصر مدت میں ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے جو خوش آئند ہے کسان کارڈ کے ذریعے لوگ 50ارب کی خریداری کر چکے ہیں تیس ہزار بچوں کو ہونہار سکالرشپ مل چکا پنجاب کو مثالی صوبہ بنایا جا رہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جس تیز رفتاری کے ساتھ عوامی’ فلاحی منصوبوں پر عملدرآمد کرا رہی ہیں اس پر مخالفین حیران ہیں کہ صرف ایک سال کے عرصہ میں انہوں نے شعبہ صحت’ تعلیم’ زراعت’ ڈویلپمنٹ’ آسان کاروبار اسکیم کے تحت قرض کی فراہمی’ سکالرشپ’ ہسپتالوں میں اصلاحات’ مفت آپریشن’ طلبہ کے لیے ای بائیکس’ مفت پلاٹ اسکیم’ اپنی چھت اپنا گھر ستھرا پنجاب سمیت دیگر فلاحی منصوبوں کی بدولت وزیراعلیٰ مریم نواز صوبہ کے عوام کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں وزیراعلیٰ نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی دن رات عوامی خدمت کیلئے ایک کر دیا اور آج ان کی مقبولیت دیگر صوبوں کی عوام میں برابر بڑھ رہی ہے اور دوسرے صوبوں کے عوام اپنے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے پنجاب میں فلاحی منصوبوں کی طرز پر ترقیاتی’ عوامی’ فلاحی منصوبوں کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کا مطلب واضح ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے فلاحی’ عوامی’ ترقیاتی منصوبے افادیت کے لحاظ سے بے مثال تصور کیے جا رہے ہیں اور ان کی ضرورت دوسرے صوبوں کے عوام بھی محسوس کر رہے ہیں وزیراعلیٰ مریم نواز ارکان پنجاب اسمبلی کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں اور ارکان اسمبلی کے حلقوں کے عوام کے لیے ترقیاتی کاموں کی منظوری کیلئے فنڈز فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہیں وزیراعلیٰ نے ساہیوال’ خانیوال’ ملتان’ لودھراں’ وہاڑی’ بہاولنگر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے چولستان میں گرین پاکستان منصوبے کے انقلابی پروگرام کے آغاز کاخیرمقدم کیا، پنجاب کے عوام اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ ان کو عوامی خدمت کرنے کی مثال قائم کرنے والی اہم سیاسی شخصیت نصیب ہوئی بلاشبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف’ سابق وزیراعظم نواز شریف’ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے بعد پنجاب میں عوامی خدمت’ فلاحی کاموں’ ترقیاتی منصوبوں اور میرٹ پر عمل کرنے والی تیسری سیاسی شخصیت بن کر سامنے آئی ہیں صوبہ یک عوام کو ان سے بہت امیدیں ہیں اور یقینا وہ اپنے دور حکومت میں بڑے بڑے فلاحی کام کر کے یہ ثابت کریں گی کہ ان کا بطور وزیراعلیٰ انتخاب بالکل درست ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں