آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق

شانگلہ (نامہ نگار) شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تحصیل الپوری میں پیش آیا جہاں مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور ایک بچہ شامل ہے۔واضح رہے کہ سوات، شانگلہ اور بونیر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں