39

آسمانی بجلی گرنے سے12افراد جاں بحق’9زخمی

لاہور (بیوروچیف)پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے حادثات میں12افراد جاں بحق’9زخمی ہو گئے۔ پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید طوفانی بارش ہوئی جس کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے کئی واقعات ہوئے۔ اب تک نارووال، پسرور اور شیخوپورہ میں آسمانی بجلی گرنے کے حادثات میں جانی نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔ نارووال میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعہ میں5 افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال نتقل کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق نارووال میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات موضع رتن پور، چانگووالی اور قانگوئی میں پیش آئے’ آسمانی بجلی کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔4 شدید زخمی ہونے والوں میں بھی دو بچے شامل ہیں۔ نارووال میں ہسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ بجلی گرنے سے جھلسنے والو دو افراد کی حالت نازک ہے تاہم ڈاکٹر ان کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں