آسٹریلوی بیٹر نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

لندن (سپورٹس نیوز) آسٹریلوی بلے باز ہرجس سنگھ نے ون ڈے فارمیٹ میں 314 رنز کی تاریخی اننگز کھیل کر تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔نیو ساتھ ویلز پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں ویسٹرن سبربس کے لیے کھیلتے ہوئے ہرجس سنگھ نے سڈنی کیخلاف141گیندوں میں 35 چھکے اور 12 چوکے لگائے۔اس اننگز نے ون ڈے کی تاریخ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنا جس نے بھارت کے روہت شرما کے 264 رنز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ہرجس سنگھ کی اننگز شائقین کرکٹ کے لیے کسی طوفان سے کم نہیں تھی۔ انہوں نے314رنز کی اننگز میں 258 رنز صرف بانڈریز سے بنائے’صرف 29 گیندوں پر انہوں نے دوسری سنچری مکمل کی جبکہ تیسری سنچری بھی 29 ہی گیندوں میں مکمل کی ، وہ آخری اوور میں آٹ ہوئے۔ ان کی شاندار اننگز نے ویسٹرن سبربس کو 50 اوورز میں 483 رنز بنانے میں مدد دی۔ ہرجس سنگھ نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں