آسٹریلوی سپرنٹر لنکی گائوٹ تیز ترین ایتھلیٹ قرار

کنبیرا (سپورٹس نیوز) 17سالہ آسٹریلوی سپرنٹر لنکی گائوٹ نے اس سال دنیا میں مردوں کی 200 میٹر کی تیز ترین دوڑ لگائی اور کہا ہے کہ وہ “حقیقی طور پر آزاد” محسوس کر رہے ہیں۔اے ایف پی کے مطابق یہ نوجوان دسمبر میں اس وقت نمایاں ہوا جب اس نے 16 سال کی عمر میں اب تک کی تیز ترین دوڑ لگائی۔اس نے 20.04 سیکنڈز میں اسی عمر میں یوسین بولٹ کے ریکارڈ کو توڑ دیا، اور پیٹر نارمن کے 1968 کے آسٹریلیائی ریکارڈ کو بھی توڑا۔گائوٹ نے گزشتہ روز کوئینز لینڈ سٹیٹ چیمپئن شپ میں 20.05 کے ساتھ رواں برس تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں