آسٹریلوی کرکٹر سیٹون سمتھ کے ٹیسٹ کرکٹ میں10ہزار رنز مکمل

گال(سپورٹس نیوز) آسٹریلوی کرکٹر سٹیون سمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرلیے۔سٹیون سمتھ نے یہ سنگِ میل سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا رن بنا کر عبور کیا، ساتھ ہی انہوں نے سنچری بھی سکور کی۔سٹیون سمتھ 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 15 ویں کھلاڑی ہیں، انہوں نے ٹیسٹ کی 205 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں