18

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے 137 سال پرانا گھر خرید لیا’ قیمت جان کر سب حیران

کانبرا (سپورٹس نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے خریدے جانے والے قدیم گھر کی قیمت جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے خریدے جانے والے قدیم گھر کو ایک ورثہ قرار دیا جا رہا ہے جو سڈنی کے ایک مہنگے مضافاتی علاقے میں موجود ہے۔رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے 137 سال پرانا یہ بڑا اور قدیم گھر 16 ملین آسٹریلوی ڈالرز میں خریدا ہے، جسے 1888 میں تعمیر کیا گیا تھا، یہ خوبصورت گھر ایک خصوصی ساحلی پٹی کے قریب تعمیر کیا گیا تھا۔یہ پرتعیش قدیم گھر 730 اسکوائر میٹر پر مشتمل ہے، 2 منزلہ گھر میں 5 بیڈ رومز اور 4 باتھ رومز ہیں، یہ گھر ماضی میں بھی اہم امیر شخصیات کی ملکیت رہا ہے جب کہ پیٹ کمنز اور ان کی انٹیرئیر ڈیزائنر اہلیہ بیکی بوسٹن کسی کو اطلاع دیئے بغیر خریدا۔آسٹریلوی کرکٹر کی جانب سے 16 ملین ڈالرز کے گھر کی خریداری اس بات کا ثبوت ہے کہ پیٹ کمنز آسٹریلیا کے کمانے والے ٹاپ ایتھلیٹس کی صف میں شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز کرکٹ کنٹریکٹس اور اسپانسر شپ سے سالانہ 10 ملین ڈالرز حاصل کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پیٹ اس سے قبل 2021 میں 9.3 ملین کا گھر خرید چکے ہیں اور 3.7 ملین ڈالرز کا ایک فلیٹ فروخت بھی کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں