آسٹریلوی کھلاڑی کی بابر کا مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل

سڈنی (سپورٹس نیوز)بی بی ایل میں ناقص کارکردگی، آسٹریلوی کھلاڑی کی بابر اعظم کا مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم گزشتہ روز میلبرن اسٹارز کے خلاف 17 رنز بناکر مارکس اسٹوئنس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے تھے۔آؤٹ کرنے سے کچھ دیر قبل مارکس اسٹوئنس کو بابر اعظم کے جاکر ان کا مذاق اڑاتے بھی دیکھا گیا اور ان کی آواز اسٹمپ مائیک کے ذریعے براہ راست نشر ہوگئی۔انہیں کہتے سنا گیا کہ بابر، جانے کا وقت ہوگیا ہے۔ بعد ازاں انہیں بابر کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد جملے کستے دیکھا گیا تاہم میدان میں شور کے باعث وہ سنے نہ جاسکے۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کے 7 میچز میں 2 نصف سنچریز اسکور کی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں