آسٹریلیا کو ایک اور بڑا دھچکا، ہیزل ووڈ بھی باہر

لندن (سپورٹس نیوز)انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ پہلے مقابلے سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش ہیزل ووڈ کو ہیم اسٹرنگ اسٹرین انجری کی تصدیق ہوئی ہے،اب ان کی جگہ پر مائیکل نیسر کو پہلے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔واضح رہے کہ شین ایبٹ پہلے ہی ہیم اسٹرنگ اسٹرین کے باعث ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ پیٹ کمنز بھی کمر کی تکلیف کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ کیلیے دستیاب نہیں ہیں۔خیال رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ پہلے مقابلے سے باہر ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں