میلبرن (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ مکمل ہو گئے ۔بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ میں اوورسیز پلیئرز کے لیے ڈرافٹ مکمل کر لیا گیا جس میں مجموعی طور پر49غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا، پاکستان کے69مرد اور11خواتین کرکٹرز کی ڈرافٹ کے لیے نامزدگی ہوئی تھی۔پاکستانی کرکٹرز کو نیشنل ٹیم کے ساتھ مصروفیات اور پھر این او سی کے حوالے سے کلیریٹی نہ ہونے کے باعث زیادہ منتخب نہیں کیا گیاتاہم پاکستان کے صرف اسامہ میر ہی منتخب ہو سکے جبکہ پاکستان کی کوئی ویمن کرکٹر منتخب نہ ہو سکی۔ لیگ سپنر اسامہ میر کو تیسرے رانڈ میں میلبرن سٹارز نے منتخب کیا۔
