38

آسٹریلیا کی پاکستان اور بھارت کیساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش

سڈنی (سپورٹس نیوز)کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کر دیا۔آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت روایتی حریف ٹیمیں ہیں، ان کے مقابلوں کے لیے بہت جوش پایا جاتا ہے۔نک ہوکلے نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران نسا اسٹیڈیم ہاؤس فل تھا، آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء میں بھی ایسا ہی جوش تھا۔انہوں نے کہا کہ باہمی سیریز اور سہ فریقی سیریز کے لیے معاونت کرنے کے لیے تیار ہیں، پہلے ان دونوں بورڈز کو آپس میں فیصلہ کرنا ہے، ہم میزبانی میں معاونت کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں پاک بھارت باہمی سیریز کی بحالی میں کردار ادا کر کے خوشی ہو گی، ہمارا شیڈول رواں سال بہت مصروف ہے اس لیے باضابطہ بات نہیں ہوئی، مستقبل میں ہم اگر میزبانی کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں