آسٹریلیا کے حتمی سکواڈ کا اعلان، سٹارک بھی دستبردار

میلبرن(سپورٹس نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا، ٹیم کینگروز سے فاسٹ بالر مچل سٹارک بھی دستبرادر ہوگئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل سٹارک ذاتی وجوہات کی بنیاد پر ٹیم سے دستبردار ہوئے ہیں، ان کے فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں، مچل سٹارک نے میڈیا سے پرائیویسی کی درخواست کی ہے، مچل سٹارک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ آل راونڈر مارکوس سٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر لے لی ہے۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا، سٹیو سمتھ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں