آسٹریلیا کے دو اہم بلے باز ٹیسٹ سے ڈراپ

بارباڈوس(سپورٹس نیوز)آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ اسٹیون اسمتھ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی جگہ سیم کونسٹاس اور جوش انگلس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔25 جون کو بارباڈوس میں شروع ہونے والے ٹیسٹ سے پانچ روز قبل آسٹریلیا کی جانب سے ان تبدیلیوں کی تصدیق سے معلوم ہوتا ہے کہ کینگروز جنوبی افریقا کیخلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کھلائی جانے والی بیٹنگ لائن سے کافی مختلف بیٹنگ کیساتھ اتریں گے۔ سیریز میں آخری دو ٹیسٹ میچز کے بعد تیسری بار ایکشن میں دِکھائی دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں