آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپکا انعقاد

میلبرن(سپورٹس نیوز) آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 4کھلاڑیوں نے ٹائٹلز اپنے نام کر لیے۔گرلز انڈر 13اور انڈر 17کا ٹائٹل 2 بہنوں ماہ نور اور مہوش علی کے نام رہا جبکہ انڈر 13کے فائنل میں ماہ نور علی نے ریو کوابتا کو 2-11، 5-11اور 6-11سے شکست دی۔ماہ نور کی بڑی بہن مہوش نے انڈر 17 کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ مہوش نے ایڈین ایلما جو 5-11، 5-11 اور 7-11 سے شکست دی۔گرلز انڈر 15 کے فائنل میں ماہ نور اور مہوش کی بہن سحرش کو سخت مقابلے کے بعد شکست ہوئی۔بوائز انڈر 17 میں پاکستان کے اذان علی خان نے ہینری کراس کو 0-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا، بوائز انڈر 11 کے فائنل میں پاکستان کے احمد علی ناز نے فریڈی گولڈ سمتھ کو شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں