آسٹریلین ویمن کپتان ایلسیا ہیلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

میلبورن (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان اور تاریخ کی کامیاب ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والی الیسا ہیلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے بعد ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)کے مطابق 35 سالہ وکٹ کیپر بلے باز ایلیسا ہیلی نے 2010 میں کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 295 انٹرنیشنل میچز میں 7 ہزار سے زائد رنزبنائے اور وکٹوں کے پیچھے 275 آئوٹ کیے۔خاتون کرکٹر نے 2023 میں فل ٹائم کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، وہ 8 آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلز کا حصہ رہیں۔ایلیسا ہیلی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل سٹارک کی اہلیہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں