آسکر ایوارڈز2029ء سے یوٹیوب پر نشر ہوں گے

لاس اینجلس (شوبز نیوز) ہالی ووڈ کے سب سے بڑے اعزاز آسکر ایوارڈز 2029 سے یوٹیوب پر نشر کیے جائیں گے۔ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز اور یوٹیوب کے درمیان اس حوالے سے ایک اسٹریٹجک شراکت داری طے پا گئی ہے، جس کا آغاز 101ویں آسکر ایوارڈز سے ہوگا۔ اکیڈمی کے سی ای او بل کریمر اور صدر لینیٹ ہاول ٹیلر کاکہناہے کہ یہ معاہدہ 2033 تک موثر رہے گا، جسے ہالی ووڈ کی تاریخ میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے،مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں