آسکر ایوارڈ نہیں چاہیے، نیشنل ایوارڈ ہی کافی ہے۔ کنگنا رناوت

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ مجھے آسکر نہیں چاہیے، میرے لیے نیشنل ایوارڈ ہی کافی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گئی، جس پر فلم شائقین کی جانب سے داد دینے کا سلسلہ جاری ہے، مداحوں نے اس فلم کی تعریف کے پل باندھ دیے ہیں۔ایک منچلے فین نے کہا ہے کہ یہ فلم بہت اچھی ہے، اس کو بھارت کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ آسکر کے لیے نامزد کیا جانا چاہیے، جس پر جواب دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ مجھے آسکر کی ضرورت نہیں، میرے لیے تو نیشنل ایوارڈ ہی کافی ہے۔کنگنا نے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ امریکا سچ تسلیم کرتے ہوئے ہمیں ایوارڈ کیوں دے گا؟ فلم ایمرجنسی میں اس معاملے کو ہی اٹھایا گیا ہے کہ امریکا ترقی پزیر ممالک کو کس طرح دبا میں لیتا ہے۔فلم کی تعریف کرتے ہوئے فلم میکر سنجے گپتا نے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے کہ میرا فلم دیکھنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں خوش ہوں کہ میں غلط تھا، فلم بہت شاندار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں