27

آشیانہ ہائوسنگ کیس میں شہباز شریف کو کلین چٹ مل گئی

لاہور (بیوروچیف)نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل میں بے گناہ قرار دے دیا۔نیب رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہائوسنگ کے ٹھیکے میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا نہ شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے، ان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آشیانہ اسکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا، بغیر کسی شکوک وشبہات کے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان نہیں ہوا۔نیب کا کہنا ہے کہ کامران کیانی نے بھی سرکار کے خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی فواد حسن فواد نے ٹھیکہ دلوانے کے لیے کوئی رشوت لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں