آشیش ودیارتھی اور اہلیہ کے حوالے سے افسوسناک خبر

ممبئی (شوبز نیوز) اپنی ورسٹائل اداکاری کیلیے مشہور بالی وڈ اداکار آشیش ودیارتھی اور اہلیہ روپالی کے حوالے سے افسوسناک خبر نے مداحوں کو پریشان کر دیا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق آشیش ودیارتھی اور روپالی گوہاٹی میں سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے، حادثہ جمعے کی رات زو روڈ پر پیش آیا۔ایک تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے آشیش ودیارتھی اور روپالی کو اس وقت ٹکر ماری جب وہ سڑک عبور کر رہے تھے۔ حادثے میں اداکار اور اہلیہ زخمی ہوئے جبکہ موٹرسائیکل سوار کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں