آصفہ بھٹو ماہانہ تنخواہ نہ لینے والی واحد ایم این اے

اسلام آباد (بیوروچیف) خاتونِ اول، پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں، مسلم لیگ ن کے بانی نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سیتنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی این اے 207پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔ گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاونس نہیں لیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں