آصف رضا میر اور شہناز شیخ کی 40سال بعد ملاقات

کراچی (شوبز نیوز) کلاسک ڈرامے تنہائیاںکے مرکزی کردار زین اور زارا کے لیے پہچانے جانے والے اداکار آصف رضا میر اور شہناز شیخ 40 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ نظر آئے۔دونوں اداکار گزشتہ چار دہائیوں سے ایک دوسرے سے نہیں ملے تھے، لیکن حال ہی میں انہیں اسٹار اینڈ اسٹائل شو میں مدعو کیا گیا، جہاں وہ اسی پی ٹی وی بلڈنگ پر ملے جہاں انہوں نے تنہائیان کا آخری منظر فلمایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں