105

آصف زرداری کا صدر بننا ملک کے بہترین مفاد میں ہے

صفدرآباد (نامہ نگار)آصف علی زرداری کے صدر پاکستان بننے کی خوشی میںمیاں مشتاق حسین ڈوگر سابق ایم پی اے کی رہائش گاہ پر خانقاہ ڈوگراں میںجشن منایا گیا ۔لوگوں نے اور پیپلز پارٹی کے ورکرز سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ اس موقع پر جان نشین میاں مشتاق حسین ،میاں عمران صابر ڈوگر نے حاضرین نے مٹھائی تقسیم کی۔ان کے ڈیرے پر جشن کا سماں تھا۔کارکنوں نے خوب نعرے بازی کی۔علاقہ جئے بھٹوکے نعروں سے گونج اٹھا۔میاں عمران صابر نے کہا کہ آصف علی زرداری کا پاکستان کا صدر بنناملک کے بہترین مفاد ہیں وہ وفاق کی علامت ہیں ،شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کو دنیا کی صف اول کی قوم بنا کر دم لین گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں