25

آصف زرداری کی اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد (بیوروچیف)صدر آصف علی زرداری اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران صدرآصف زرداری نے مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدرآصف زرداری نے ترک صدر طیب اردوان کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک صدر اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں