آصف زرداری کی قیادت میں پارٹی مزید مضبوط ہو رہی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 114 چوہدری شکور گجر نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کو بطور صدر مملکت دو سال مکمل کرنے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خصوصی تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے بطور صدر مملکت پاکستان میں جمہوریت کے استحکام آئین کی بالادستی اور قومی اداروں کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق ، جمہوری اقدار اور وفاق کی مضبوطی کے لئے جدوجہد کرتی آئی ہے اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پارٹی مزید منظم اور مضبوط ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں