آغا صابر افغانستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر آغا صابر افغانستان میں ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ مقرر ہوگئے۔آغا صابر کابل میں افغانستان کے نوجوان پلیئرز کے ساتھ کام کریں گے۔آغا صابر نے کراچی، پی آئی اے اور پاکستان کسٹمز کی جانب سے مجموعی طور پر 112 فرست کلاس میچز کھیلے، انہوں نے ڈسٹرکٹ سطح پر کوچنگ کا آغاز کیا تھا۔سابق فرسٹ کلاس کرکٹر نے ڈومیسٹک سطح پر کراچی وائٹس اور ایچ سی سی کی کوچنگ کی۔آغا صابر پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کے ساتھ بھی بطور اسسٹنٹ کوچ کام کرچکے ہیں۔آغا صابر نے کہا ہے کہ میری ذمہ داریوں میں افغانستان کے بیٹرز کے ساتھ اکیڈمی میں کام کرنا شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں