66

آفیسرز کالونی نمبر 1 میں تاجر کے دفتر میں 9لاکھ کا ڈاکہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزکالونی کے علاقہ آفیسرز کالونی نمبر1 میں واقع خواجہ ٹریڈرز کے آفس میں ڈاکہ’ ڈاکوئوں کا گروہ مالک اور ملازمین کو یرغمال بنا کر تقریباً 9لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق رحمت ولاز کے رہائشی نوید احمد نے بتایا کہ اُس نے کینال روڈ آفیسرز کالونی نمبر1 میں گو پٹرولیم کے عقب میں پاک کشمیر فوڈز کی ڈسٹری بیوشن خواجہ ٹریڈرز کے نام سے دفتر بنا رکھا ہے۔ جہاں پر ٹیسٹ لینڈ بسکٹ، رانی فوڈز، مصالحہ جات وغیرہ سپلائی کرتے ہیں۔ 11مارچ کو اپنے بھائی راشد سعید خواجہ اور دیگر ملازمین کے ہمراہ دن بھر کی سیلز کا حساب کتاب کر رہے تھے اسی دوران پینٹ شرٹس میں ملبوس دو مسلح ڈاکو دفتر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر انہیں اور ملازمین کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے سٹور میں بند کر دیا اور ایک ڈاکو اسلحہ تانے کھڑا رہا جبکہ اس کے ساتھی نے تھیلے میں ٹیبل میں پڑی دن بھر کی سیل 2لاکھ 11ہزار اور دراز میں پڑی گزشتہ روز کی سیل 3لاکھ 41ہزار اور ملازمین کی سیلری 3لاکھ 20ہزار، مجموعی طور پر 8لاکھ 82ہزار چھین کر فرار ہو گئے، وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔ تاہم پولیس ابھی تک ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں