آف سائیڈ پر کھیلنے میں بھرپور توجہ دیں۔ سعید اجمل کا صائم ایوب کو مشورہ

کراچی(سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب پاک یو اے ای میچ میں بھی کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے جس پر سابق مایہ ناز بولر سعید اجمل نے انہیں مفید مشورہ دیا ہے۔ایشیا کپ 2025 میں صائم ایوب اب تک ایک بھی رن بنانے میں ناکام رہے ہیں، وہ عمان، بھارت اور اب یو اے ای کے خلاف میچ میں بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے ان کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ آئے تھے تو بہت جارحانہ انداز میں کھیلتے تھے لیکن اب وہ جذبہ نظر نہیں آرہا’مجھے جو نظر آرہا ہے وہ یہ ہے کہ ان سامنا کرنے والے بالرز ان کی کمزوریوں کو سمجھ چکے ہیں کہ اب ان کو ٹانگ پر بال مارنے بجائے آف سائیڈ پر بال کیا جائے گا تاکہ جلد از جلد صائم کی وکٹ ملے۔انہوں نے کہا میرا مشورہ یہ ہے کہ صائم ایوب اب موبائل فون اور سوشل میڈیا کو چھوڑ کر اپنے کھیل پر پوری توجہ مرکوز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں