آلودگی پر قابو پانے کیلئے الیکٹرو بسز کا چلنا ضروری تھا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹا لمنٹ ایسوسی ایشن کے سینئر رہنماچوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت،ٹریفک اشاروں کی درستگی، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ،تفریحی پارکوں کی تزئین و آرائش اور گرین بیلٹ کی بہتری سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات ضروری ہیں تاجر برادری وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں مختلف پراجیکٹس کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے بالخصوص الیکٹرو بسیں چلنے سے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آ رہی ہیںانہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کیلئے الیکٹرک بسوں کا چلانا ضروری ہے فیصل آباد کی عوام وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جبکہ فیصل آباد کے شہریوں کے لئے دیگر منصوبہ جات کے اعلان کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں الیکٹرو بسیں چلانے سے فیصل آبادکے عوام کو سستی اور بہترین و معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے اہل فیصل آباد کے دل جیت لئے ہیں فیصل آبادکی خوبصورتی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں