آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز وویمن باکسنگ چیمپئین شپ لاہور نے جیت لی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام چوتھی آل پاکستان انٹریونیورسٹیز وویمن باکسنگ چیمپئین شپ کا دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں شاندار کا انعقاد ۔تین روز جاری رہنے والے ان مقابلو ں میں مجموعی طور پر یونیورسٹی آف پنجاب لاہور اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی ٹیموں نے یکساں طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی نے دوسری جبکہ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام چوتھی آل پاکستان انٹریونیورسٹیز وویمن باکسنگ چیمپئین شپ کی میزبانی کا اعزاز دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کاحاصل ہوا ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں مختلف ویٹ کٹیگریز میں ملک کی 16یونییورسٹیو ں جن میں یونیورسٹی آف پنجاب لاہور ، یونیورسٹی آف سرگودھا، زرعئی یونیورسٹی فیصل آباد، سپیر ئیر یونیورسٹی لاہور ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، فارمین کرسچئین کالج لاہور، فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف ووٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور، اقرا یونیورسٹی کراچی، یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی فیصل آباد، لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی اور دی یونیورسٹی آف فیصل آباد شامل تھیں کی خواتین باکسرز نیء مقابلوں میں حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں